افغانستان کا ایشین گیمز میں 17 خواتین کھلاڑیوں کو بھیجنے کا فیصلہ

Published On 06 September,2023 08:50 pm

کابل: (ویب ڈیسک) افغانستان کی اولمپک کمیٹی نے رواں ماہ چین میں ہونے والے ایشین گیمز میں 17 خواتین ایتھلیٹس کو بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی اولمپک کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ افغانستان چمکتا دمکتا رہے گا کیونکہ وہ ایشین گیمز کے مرحلے میں حصہ لینے والی خواتین ایتھلیٹس کی اب تک کی سب سے زیادہ تعداد پر فخر کرتا ہے۔

کمیٹی نے بتایا کہ خواتین کھلاڑیوں کی ایک ٹیم کو بھیجا جائے گا جس میں کل 17 خواتین کھلاڑی اور تین شعبوں ایتھلیٹکس، سائیکلنگ اور والی بال کی ٹیم کے عہدیدار شامل ہوں گے۔

افغان این او سی نے مزید کہا کہ خواتین ایتھلیٹس کو تین اسکالرشپس دیے گئے ہیں جو پیرس 2024 اولمپکس کی جانب ان کے شاندار سفر کی راہ ہموار کرتے ہیں۔

ایشین گیمز چین کے شہر ہانگ زو میں 23 ستمبر سے 8 اکتوبر تک منعقد ہوں گی۔