ہمبنٹوٹا: (دنیا نیوز) دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو شکست دیکر سیریز میں 2 صفر سے فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا آج دوسرا میچ ہمبنٹوٹا میں کھیلا جارہا ہے، افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 300 رنز بنائے۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 24, 2023
301 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دیدی، اوپنر بلے باز امام الحق نے 91 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ کپتان بابر اعظم نے 53 رنز بنائے۔
پاکستان نے 301رنز کا ایک گیند قبل نسیم شاہ کی شاندار بلے بازی کے باعث حاصل کیا، نسیم شاہ نے 5 گیندوں پر2 چوکوں کی مدد سے 10 رنز بناکر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔
— Shaharyar Ejaz (@SharyOfficial) August 24, 2023
فخر زمان نے 30 ، افتخار احمد نے 17اور سلمان علی آغا نے 14رنز کی اننگز کھیلی جبکہ شاداب خان 48رنز بنا کر نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے۔
افغانستان کی جانب سے اوپنر رحمن اللہ گرباز نے 151 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ اوپننگ پارٹنر ابراہیم زاردان نے 80 رنز بنائے، محمد نبی 29، راشد خان 2، شاہد اللہ ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ کپتان ہشمت اللہ شہیدی 15 اور عبدالرحمن 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 2، نسیم شاہ اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جبکہ ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 24, 2023
قبل ازیں ٹاس کے موقع پر افغانستان کے کپتان ہشمت اللہ شہیدی کا کہنا تھا کہ ہم کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے، 260 رنز کا ہدف ذہن میں رکھ کر میدان میں اتریں گے۔
قومی کپتان بابر اعظم نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی لگ رہی ہے، میچ میں بہترین بیٹنگ کی کوشش کریں گے،بابر اعظم کے مطابق آج قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 24, 2023
پاکستان نے پہلے میچ میں حریف ٹیم کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 142 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی، پہلے ون ڈے کے ہیرو حارث رؤف رہے، انہوں نے صرف 18 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔