ممکنہ تبدیلی کی خبریں: ذکا اشرف پی سی بی دفتر نہ پہنچے

Published On 24 August,2023 11:43 am

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف سری لنکا سے وطن واپس پہنچ گئے تاہم آج پی سی بی کے دفتر نہیں آئے۔

وزارت بین الصوبائی رابطہ (آئی پی سی) کے وزیر اعظم کو خط کے بعد ذکاء اشرف کی ممکنہ تبدیلی کی خبریں گرم ہیں۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف لنکا پریمیئر لیگ کا فائنل دیکھنے سری لنکا گئے تھے جہاں انہوں نے قومی کرکٹرز سے ملاقات بھی کی تاہم ذکا اشرف سری لنکا سے وطن لوٹ آئے ہیں لیکن آج پی سی بی آفس نہیں آئے۔