ممبئی: (ویب ڈیسک) ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں افغانستان کی ٹیم کو 59 رنز پر آؤٹ کرنے پر بھارتی صحافی پاکستان کے باؤلرز کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔
بھارت کے معروف صحافی وکرانت گپتا نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کے پاس ایسا فاسٹ باؤلنگ اٹیک ہے جو نئی گیند کے ساتھ آخری اوورز میں بھی وکٹیں لینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
وکرانت گپتا نے پاکستانی سپنرز کی بھی تعریف کرتے ہوئے لکھا اگر آپ کے پاس وکٹ لینے والے سپنرز ہوں تو مخالف ٹیم کو مڈل اوورز میں پارٹنر شپ نہیں بنانے دیتے، واضح رہے گزشتہ میچ میں حارث رؤف نے 5، شاہین آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔
Pakistan have some bowling attack. That’s the essence of picking three out-and-out wicket-taking pacers: you pick wickets with the new ball and even in the death overs. And if your spinners are also an attacking option more often than not you don’t let batting team build…
— Vikrant Gupta (@vikrantgupta73) August 22, 2023