ہمبنٹوٹا: (دنیا نیوز) افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شہیدی نے پاکستانی کھلاڑیوں کو روایتی افغان ڈریس کا تحفہ دیا۔
افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شہیدی نے کپتان بابر اعظم سمیت پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کو روایتی افغان ڈریس تحفے میں دیے، روایتی ڈریس خوبصورت ہاتھوں کی کڑھائی سے مزین ہیں۔
ہاتھ سے تیار کردہ کڑھائی والے یاخان ڈریس کو دوستی کے مثال کے طور پر پیش کیا گیا، حشمت اللہ شہیدی نے پاکستان ٹیم کو ڈریس ٹریننگ سیشن کے موقع پر پیش کیے۔
— Afghanistan Cricket Board (@ACBofficials) August 21, 2023
خیال رہے کہ ماضی میں افغانستان اور پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کے درمیان کئی بار تناؤ دیکھنے میں آیا ہے۔ کھیل میں تناؤ کو کم اور دوستی کو بڑھانے کیلئے افغان ٹیم نے پاکستانی کھلاڑیوں کو روایتی ڈریس کا تحفہ پیش کیا ہے۔