پاک افغان ون ڈے سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

Published On 21 August,2023 07:36 pm

ہمبنٹوٹا: (دنیا نیوز) پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔

ہمبنٹوٹا کرکٹ سٹیڈیم میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے تقریب رونمائی کے بعد ٹرافی کے ہمراہ تصویر بھی بنوائی۔

سیریز کا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل 22 اگست کو ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا، دوسرا ون ڈے 24 اگست کو اسی گراؤنڈ پر ہوگا جبکہ کولمبو 26 اگست کو تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل کی میزبانی کرے گا۔