ذکا اشرف کی ہمبنٹوٹا میں قومی کرکٹ ٹیم سے ملاقات، کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی

Published On 21 August,2023 06:48 pm

ہمبنٹوٹا: (دنیا نیوز) چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کی قومی کرکٹ ٹیم سے ملاقات ، افغانستان کے خلاف پہلے میچ سے قبل قومی ٹیم سے خطاب کیا

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے کہا کہ بابراعظم کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم اچھا پرفارم کر رہی ہے، ہمارے پاس ورلڈ کلاس باؤلرز اور بیٹرز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا کمبی نیشن اچھا ہے کوئی وجہ نہیں کہ ہم ٹرافی نہ جیتیں، دنیا بھر کے سابق کرکٹرز پاکستان ٹیم کو مضبوط قرار دے رہے ہیں جس فارم میں پاکستان ٹیم ہے وہ کسی کو بھی ہرا سکتی ہے، سابق کرکٹرز کے خیال میں ہم ایشیا کپ کے سب سے فیورٹ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ورلڈ کپ جیت چکے ہیں، دو مرتبہ ایشیا کپ بھی جیتا ہوا ہے، ہمیں اس کی کوئی وجہ دکھائی نہیں دیتی کہ ہم دوبارہ نہیں جیت سکتے، میدان میں اپنا بہترین کھیل پیش کریں نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں۔