لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ اور قومی کھلاڑیوں میں آمدن کے تنازع کی وجہ سے سنٹرل کنٹریکٹ کا معاملہ مزید الجھ گیا۔
قومی کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹریکٹس 30 جون کو ختم ہو چکے ہیں تاہم پی سی بی اور کھلاڑیوں کے درمیان آمدن کے معاملے پر اختلافات تاحال برقرار ہیں جس کی وجہ سے ڈیڑھ ماہ بعد بھی سنٹرل کنٹریکٹس جاری نہیں ہو سکے ہیں۔
کھلاڑیوں نے موقف اپنایا ہے کہ آئی سی سی اور انٹرنیشنل سیریز کیلئے سوشل میڈیا پر لگائے جانے والے کلپس کی آمدن بھی دی جائے، کھلاڑیوں سے معاملات حل کرنے کیلئے ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ سری لنکا میں قومی کرکٹرز سے ملاقات کریں گے۔