پی سی بی نے پاک افریقہ ویمن سیریز کیلئے ٹیم مینجمنٹ فائنل کر لی

Published On 17 August,2023 12:18 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاک افریقہ ویمن سیریز کیلئے ٹیم مینجمنٹ فائنل کر لی۔

پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مارک کولزکے مستعفی ہونے کے بعد مہتشم رشید کو عبوری ذمہ داری سونپ دی گئی، سابق کرکٹر توفیق عمر بیٹنگ کوچ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق سابق ویمن کرکٹر ناہیدہ خان ٹیم مینجرہوں گی، محمد کامران جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں باؤلنگ کوچ کے فرائض سر انجام دیں گے، سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرحمان سپن باؤلنگ کوچ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد زبیراحمد اینالسٹ اور رفعت اصغر فزیو تھراپسٹ کے فرائض سرانجام دیں گے۔