وہاب ریاض کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

Published On 16 August,2023 11:34 am

لاہور: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر اور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا مشیر برائے کھیل وہاب ریاض نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر قومی ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے لکھا کہ ایک ناقابل یقین سفر کے بعد بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)، فیملی، کوچز، کا شکریہ جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا۔

وہاب ریاض نے مزید لکھا کہ مینٹورز، ساتھیوں، مداحوں اور ہر کسی کا جس نے مجھے سپورٹ کیا ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں فرنچائز کرکٹ کی دنیا میں دلچسپ وقت آنے والا ہے۔

یاد رہے کہ وہاب ریاض نے 27 ٹیسٹ، 91 ون ڈے اور 36 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی اور بالترتیب 83، 120 اور 34 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

واضح رہے کہ وہاب ریاض ان دنوں پنجاب حکومت کے نگران وزیر ہیں، وہ کافی عرصے سے ٹیم سے باہر تھے تاہم انہوں نے متعدد بار ٹیم میں کم بیک کی خواہش کا بھی اظہار کیا تھا۔