لاہور: (دنیا نیوز) قومی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں ان ایکشن ہوں گے۔
شاہین شاہ آفریدی کا انٹر نیشنل ٹی ٹوئنٹی لیگ میں ڈیزرٹ وائپرز کے ساتھ تین سال کا معاہدہ ہوا ہے، آئی ایل ٹی ٹوئنٹی لیگ کا دوسرا سیزن متحدہ عرب امارات میں آئندہ سال جنوری میں کھیلا جائے گا۔
معاہدہ ہونے پر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ ڈیزرٹ وائپرز کا حصہ بننے پر پر جوش ہوں، یو اے ای میں پاکستانی شائقین کی بڑی تعداد ہے، امید ہے شائقین کی جانب سے ٹیم کو بھرپور سپورٹ ملے گی۔
واضح رہے کہ ڈیزرٹ وائپرز آئی ایل ٹی 20 کے گزشتہ سیزن کی رنر اپ ٹیم ہے، رمیز راجہ کے دور میں پاکستانی کھلاڑیوں کو لیگ کے پہلے سیزن میں شرکت کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔