لاہور: (ویبٹ ڈیسک) پی سی بی نے قومی کرکٹرز کی سینٹرل کنٹریکٹ کی رقم دوگنا کرنے کا اعلان کر دیا۔
مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے لاہور قلندر ہائی پرفارمنس سینٹر میں جشن آزادی تقریب میں سابق کرکٹر سرفراز نواز کے ساتھ کیک کاٹا اور لاہور قلندرز کے پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام کی تعریف بھی کی۔
ذکا اشرف نے اپنے خطاب میں کہا پی سی بی نے قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کی رقم کو ڈبل کر دیا ہے اور اس کے ساتھ ہم ویمن کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کی رقم میں بھی اضافہ کر رہے ہیں، نئے فرسٹ کلاس سیزن میں ڈومیسٹک کرکٹرز کو بھی سینٹرل کنٹریکٹ دیے جا رہے ہیں۔
ذکا اشرف نے کہا کہ خواتین کو زیادہ سے زیادہ آگے لانے کے لئے ویمن پلیئرز ڈویلپمنٹ بھی شروع کیا جاہا ہے، پی ایس ایل کی طرز پر ویمن لیگ بھی پلان کی جا رہی ہے، ہماری پوری کوشش ہے کرکٹ کے معاملات میں بہتری لائیں۔
ذکا اشرف کے مطابق ان کے پہلے دور میں پاکستان نے چیمپیئنز ٹرافی اور ایشیاء کپ جیتا تھا، اس بار بھی پوری امید ہے کہ ٹیم ایشیا کپ کی ٹرافی پاکستان لائے گی۔
پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نے کہا قومی ٹیم کو ہر فارمیٹ میں ٹاپ تھری پر دیکھنا میری خواہش ہے، اس کے لئے جو بھی اقدامات کرنا پڑیں وہ کریں گے، کھلاڑی ملک کے سفیر ہوتے ہیں، مجھے پوری امید ہے قومی ٹیم ملک کا نام مزید روشن کرکے اسے آگے لے کر جائے گی۔