اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سابق میچ ریفری نوشاد علی اسلام آباد میں انتقال کرگئے۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر نوشاد علی کے اہلخانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے، اہلخانہ کے مطابق مرحوم کی نمازجنازہ آج شام 5 بج کر 30 منٹ پر ایچ الیون قبرستان میں ادا کی جائے گی۔
نوشاد علی نے 6 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی، وہ سابق آئی سی سی ریفری بھی رہے ہیں، مرحوم نوشاد علی نے پی سی بی کے سلیکٹر، ٹیم منیجر سمیت دیگر کئی عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں۔