ویمنز پریکٹس میچ، پی سی بی گرینز نے وائٹس کو شکست دیدی

Published On 21 August,2023 07:56 pm

کراچی: (دنیا نیوز) جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کی تیاری کے لیے جاری خواتین کیمپ میں کھیلے گئے پریکٹس میچ میں پی سی بی گرینز نے پی سی بی وائٹس کو84 رنز سے ہرادیا۔

حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی کے اوول گراؤنڈ میں پی سی بی گرینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹوں پر 284 رنز بنائے۔

بسمہ معروف نے سات چوکوں کی مدد سے 69، سدرہ امین نے نو چوکوں کی مدد سے60 اور شوال ذوالفقار نے59 رنز اسکور کیے، پی سی بی وائٹس کی جانب سے فاطمہ ثنا ، سعدیہ اقبال اور غلام فاطمہ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں پی سی بی وائٹس 41.4 اوورز میں200 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، عالیہ ریاض نے 72 رنز اسکور کیے ان کی اننگز میں دس چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، سدرہ نواز نے49 رنز بنائے۔

پی سی بی گرینز کی سپنر نشرہ سندھو نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے 33 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔