ایشین گیمز: کرکٹ مقابلوں کیلئے پاکستان شاہینز ٹیم کا اعلان

Published On 24 August,2023 04:55 pm

لاہور: (دنیا نیوز) 19 ویں ایشین گیمز میں کرکٹ مقابلوں کیلئے پاکستان شاہینز کے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے تشکیل کردہ 15 رکنی سکواڈ کی قیادت قاسم اکرم کرینگے، عمیر بن یوسف نائب کپتان ہوں گے، خوشدل شاہ ، محمد حسنین ،شاہنواز دھانی ، اور عثمان قادر بھی سکواڈ کا حصہ ہیں ۔

سکواڈ میں عرفات منہاس، مرزا طاہر بیگ، محمد اخلاق، روحیل نذیر اور سفیان مقیم ، عامر جمال، ارشد اقبال، آصف علی اور حیدرعلی بھی شامل ہیں۔

نان ٹریولنگ ریزرو میں عبدالواحد بنگلزئی ،مہران ممتاز،محمد عمران جونیئر،محمد عرفان خان نیازی اور مبصرخان شامل ، ایشین گیمز کے کرکٹ مقابلے28 ستمبر سے7 اکتوبر تک چین کے شہر ہینگ زو میں ہوں گے۔