طالبان نے 100 افغان طالبات کو سکالر شپ کیلئے دبئی جانے سے روک دیا

Published On 24 August,2023 06:48 am

کابل: (دنیا نیوز) طالبان انتظامیہ نے یونیورسٹی سکالر شپ کیلئے دبئی جانے والی 100 افغان طالبات کو روک لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان لڑکیوں کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ایک بزنس فورم نے سپانسر کیا تھا، بزنس گروپ نے 100 افغان لڑکیوں کیلئے امارات میں رہائش، یونیورسٹی کی تعلیم اور محفوظ نقل و حرکت کا انتظام کیا تھا۔

بزنس گروپ کی جانب سے لڑکیوں کو افغانستان سے لانے کیلئے خصوصی طیارے کو ادائیگی بھی کر دی گئی تھی تاہم افغانستان میں طالبان کی حکومت نے تعلیم کیلئے امارات جانے کی خواہشمند 100 طالبات کو اجازت دینے سے انکار کر دیا۔