افغانستان میں سیاسی جماعتیں غیر شرعی قرار، پابندی عائدکرنے کااعلان

Published On 17 August,2023 01:57 pm

کابل : (ویب ڈیسک ) افغانستان کی وزارت انصاف نے ملک میں سیاسی جماعتوں پر پابندی کا اعلان کردیا۔

افغان میڈیا کے مطابق افغان وزیر انصاف نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں کو قبول نہیں کیاجاسکتا۔

وزیر انصاف مولوی عبدالحکیم شرعی کا کہناہے کہ اس وقت تمام قوانین اسلامی شریعت کی روشنی میں مرتب کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی شریعت میں کوئی گنجائش، حیثیت نہیں ہے، ان جماعتوں سے کوئی قومی مفاد وابستہ ہے اور نہ ہی قوم انہیں پسند کرتی ہے۔

وزیر انصاف نے کہا کہ ملک کی موجودہ تباہی سیاسی جماعتوں کی وجہ سے ہے۔

یاد رہے کہ افغان طالبان گزشتہ حکومت کو بدنام اور کٹھ پتلی سیاست دان کہتے ہوئے ان کی شمولیت کی مخالفت کرتے رہے ہیں۔