پاکستان کیساتھ سیریز: افغان کرکٹ بورڈ نے بھارتی کوچ کی خدمات حاصل کر لیں

Published On 13 August,2023 03:17 am

کابل: (دنیا نیوز) افغانستان نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل بھارتی کوچ کی خدمات حاصل کر لیں، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 22 اگست کو کھیلا جائے گا۔

افغانستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی کوچ ملاپ پردیپ کمار میوادا کو قومی ٹیم کا بیٹنگ کوچ تعینات کر دیا ہے، انہوں نے سری لنکا میں افغانستان کرکٹ ٹیم کو جوائن کر لیا ہے، ملاپ میوادا اس سے پہلے بنگلا دیش کے خلاف سیریز میں بھی افغان ٹیم کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔

واضح رہے ملاپ میوادا کی بطور فل ٹائم بیٹنگ کوچ پہلا اسائنمنٹ پاکستان کے خلاف سیریز ہو گا، بھارت سے تعلق رکھنے والے ملاپ پردیپ متعدد لوکل ٹیموں کی کوچنگ کر چکے ہیں، افغانستان کرکٹ ٹیم ان دنوں ہمبنٹوٹا میں پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کی تیاریوں میں مصروف ہے۔