افغان طالبان کی باجوڑ میں ورکرز کنونشن میں خودکش دھماکے کی مذمت

Published On 30 July,2023 09:09 pm

کابل: (دنیا نیوز) افغان طالبان نے خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں ورکرز کنونشن میں خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کر دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ امارت اسلامیہ خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام کے جلسے میں دھماکے کی مذمت کرتی ہے۔

ذبیح اللہ مجاہد نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں، شہداء کو اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے، ایسے جرائم کسی طور پر جائز نہیں ہیں۔