بورے والا: بارش کے پانی سے بھرے گہرے گڑھے میں ڈوب کر 2 بچے جاں بحق

Published On 30 July,2023 11:43 pm

بورےوالا: (دنیا نیوز) ساہوکا میں بارش کے پانی سے بھرے گہرے گڑھے میں ڈوب کر 2 بچے جان کی بازی ہار گئے۔

جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت 8 سالہ حسیب الرحمٰن اور 9 سالہ خدیجہ کے نام سے ہوئی ہے، ورثاء کی جانب سے بچوں کی گمشدگی کے اعلانات کروائے گئے تھے۔

بچوں کو تلاش کرنے پر ان کی لاشیں گڑھے سے برآمد ہوئیں، بچے کھیلتے ہوئے بارش کے پانی سے بھرے گڑھے میں گر کر جاں بحق ہوئے۔