تمام جماعتوں نے 2 صوبوں کی اسمبلیاں توڑنے کی مخالفت کی: قمر زمان کائرہ

Published On 30 July,2023 08:57 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے مشکل وقت میں کارکنان کو اداروں کے سامنے کھڑا کر دیا۔

اپنے ایک بیان میں پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ آئندہ انتخابات کے حوالے سے کئی افواہیں پھیلی ہوئی ہیں، وقت پر انتخابات ملک کی بہتری کیلئے ضروری ہیں، اگلے چند روز میں نگران حکومتیں آجائیں گی اور 90 روز میں انتخابات ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سب جماعتوں نے 2 صوبوں کی اسمبلیاں توڑنے کی مخالفت کی اور کہا کہ ملک میں وفاق، صوبوں میں ایک ساتھ انتخابات ہونے چاہئیں، پاکستان میں سیاسی کلچر کو کس نے خراب کیا؟، ہماری سیاسی جماعتوں کے رہنما تمام عدالتوں میں پیش ہوتے رہے۔