نگران وزیراعظم کے تقرر کیلئے پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں مشاورت

Published On 29 July,2023 12:06 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیراعظم کے تقرر کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی میں مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے وفد میں راجا پرویز اشرف، نوید قمر اور خورشید شاہ شریک تھے، جن سے خواجہ آصف اور ایاز صادق نے ملاقات کی، نگراں وزیر اعظم کے تقرر کے حوالے سے گفتگو ہوئی، کمیٹی دیگر اتحادی جماعتوں سے بھی اس سلسلے میں ملاقات کرے گی۔

دونوں سیاسی جماعتوں کے مابین مشاورت میں انتخابات میں سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر غور کیا گیا، اس حوالے سے امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان 15 حلقوں میں ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے۔

مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کریں گے۔