مردان: (دنیا نیوز) فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا دوٹوک موقف ہے 60 دن کے اندر الیکشن ہونے چاہئیں، نئی منتخب حکومت آئے اور ملکی معاملات کو آگے لیکر چلے، اگر اتحادی جماعتیں 90 دن میں الیکشن کرانا چاہتی ہیں تو اس کیلئے بھی تیار ہیں۔
مردان میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ آج حسینیت کی فتح اور یزیدیت کی شکست کا دن ہے، پیپلز پارٹی کےعہدیداروں اور کارکنوں نے ہمیشہ باطل کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، پیپلز پارٹی کی قربانیوں کی ایک تاریخ ہے۔
وزیر مملکت برائے تخفیف غربت نے مزید کہا ہے کہ 90 لاکھ لوگوں کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے امداد دے رہے ہیں، بے نظیر انکم سپورٹ کے تحت نادار خاندانوں کو 9 ہزار روپے فراہم کیے جا رہے ہیں، پیپلز پارٹی کی حکومت نے شہید بینظیر کا خواب پورا کیا۔