مشکل وقت میں پاکستانی عوام کیساتھ کھڑے ہیں: امریکا، باجوڑ دھماکے کی شدید مذمت

Published On 30 July,2023 10:14 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) امریکا کی جانب سے باجوڑ میں جے یو آئی کے ورکرز کنونشن میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

اسلام آباد میں موجود امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ باجوڑ میں ہونے والے دھماکے کے متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں اور دہشت گردی کے اس گھناؤنے فعل کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

امریکی سفارتخانے نے کہا کہ پرامن اور جمہوری معاشرے میں دہشت گردی کی کوئی جگہ نہیں، مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، دہشت گردی سے نمٹنے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے میں پاکستان کی حمایت کیلئے پرعزم ہیں۔