ژوب کینٹ دہشتگردی میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے پر پاکستان کا شدید ردعمل

Published On 02 August,2023 07:01 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ژوب کینٹ میں دہشتگردی میں ملوث 3 دہشتگردوں کی افغان شہری ہونے کی تصدیق ہو گئی جس پر دفتر خارجہ کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 12 جولائی 2023 کو ژوب کینٹ پر حملے میں ملوث 3 دہشت گردوں کی شناخت افغان شہریوں کے طور پر ہوئی تینوں دہشتگردوں کا تعلق افغانستان کے صوبہ قندھار سے ہے، پاکستان نے افغان سفارتخانے کو افغانی دہشتگردوں کی لاشیں وصول کرنے کی ہدایات دے دیں۔

یہ بھی پڑھیں: دہشت گردی کیخلاف افغانستان کی صلاحیت بڑھانے کیلئے تیار ہیں: دفتر خارجہ

افغان دہشتگردوں کی پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں مسلسل شمولیت اور پاکستان کے اندر دہشت گردی کیلئے افغانستان کی سرزمین استعمال کرنے پر پاکستانی دفتر خارجہ نے شدید تشویش کا اظہار کیا اور پرزور مذمت کی ہے۔