گجرات: (دنیا نیوز) بااثر افراد نے معمولی رنجش پر ماں اور 4سالہ بچے پر پالتو کتے چھوڑ دیئے۔
افسوسناک واقعہ گجرات کے نواحی علاقہ بنیاں میں پیش آیا جہاں بااثر افراد نے معمولی رنجش پر ماں اور 4سالہ بچے پر پالتو کتے چھوڑ دیئے، 4 سالہ بچے ولید کو زخمی حالت میں عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس نے سلمی بی بی کی درخواست پر ملزمان محمد ندیم اور اس کے بھائی محمد ابراہیم کیخلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
مدعی مقدمہ سلمیٰ بی بی کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم پولیس ملازم ندیم جو کہ کافی بااثر ہے، پولیس پیٹی بھائی کو بچا رہی ہے، انصاف فراہم کیا جائے۔