کالاباغ : (دنیانیوز) تھانہ مکڑوال کے پہاڑی علاقے میں پولیس اور اشتہاریوں کے درمیان مقابلے میں ایلیٹ فورس کا ایک ہیڈ کانسٹیبل شہید ہوگیا ۔
پولیس کے مطابق تھانہ مکڑوال اور ضلع کرک کی باؤنڈری پہاڑی علاقہ دوہا میں پولیس کا اشتہاریوں کے ساتھ مقابلہ ہوا ، فائرنگ کے مقابلے میں ایس ایچ او تھانہ مکڑوال سمیت 3 کانسٹیبل زخمی ہوگئے ۔
پولیس کا بتانا ہے کہ اشتہاریوں کی موجودگی کی اطلاع پر دوران ریڈ اشتہاریوں کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کی گئی۔
ڈی پی او مطیع اللہ خان خود موقع پر روانہ ہیں ، پولیس اور ایلیٹ کی بھاری نفری بھی موقع پر روانہ ہے۔
شہید ہیڈ کانسٹیبل کا جسد خاکی اور زخمی ایس ایچ او اور جوانوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔