ریاض: (دنیا نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) انٹرپول نے سعودی عرب میں کارروائی کرتے ہوئے قتل کے سنگین مقدمے میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا۔
اشتہاری ملزم زاہد اقبال گوجرانوالہ پولیس کو مطلوب تھا، ملزم کو ریاض سے گرفتار کر کے اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کیا گیا، ملزم کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔
ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے ملزم کی گرفتاری کیلئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا، ایف آئی اے امیگریشن نے ملزم کو گوجرانوالہ پولیس کے حوالے کر دیا۔