چارسدہ : زمین کے تنازع پرفائرنگ ،3 افراد جاں بحق

Published On 02 August,2023 03:23 pm

چارسدہ : (دنیانیوز) شبقدر کے تھانہ سروکلی کے علاقہ حفیظ کور میں زمین کے تنازع پر فریقین کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں 3افراد جاں بحق ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے پشاور منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں حضرت خان،عطاء اللہ اور تاج عمر شامل ہیں۔

پولیس کی جانب سے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے ۔