خیبر: (دنیا نیوز) طورخم بارڈر پر کسٹم انفورسمنٹ اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی کرنسی کی سمگلنگ ناکام بنا دی۔
2 مختلف کارروائیوں میں 5 ہزار امریکی ڈالرز اور 26 ہزار سعودی ریال برآمد کر لیے، سمگلنگ کی جانے والی رقم دوران تلاشی افغانستان جانے والے مسافر سے قبضہ میں لی گئی ہے۔
طورخم کسٹم انفورسمنٹ کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ مذکورہ افراد پاکستان سے غیر قانونی طریقہ سے غیر ملکی کرنسی افغانستان سمگل کر رہے تھے۔