شیخوپورہ: پولیس اور ڈاکوؤں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ، ایک ڈاکو ہلاک

Published On 22 August,2023 09:50 am

شیخوپورہ: (دنیا نیوز) ڈی ایچ کیو ہسپتال کے قریب پولیس پولیس اور ڈاکووں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک ڈاکو ہلاک اور ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ مین 2 ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، موٹر سائیکل سوار ملزمان ڈکیتی کی واردات کر کے آ رہے تھے، ملزمان نے پولیس پارٹی کو سامنے پا کر ان پر اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔

ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت ابرار کے نام سے ہوئی جو کہ ڈکیتی اور راہزنی کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھا، ڈاکوؤں سے، اسلحہ، موٹر سائیکل اور لوٹی ہوئی رقم برآمد کر لی گئی۔