خیر پور: (دنیا نیوز) پولیس نے فاطمہ قتل کیس میں پیر اسد شاہ کی حویلی سے مزید 5 افراد کے ڈی این اے لے لئے۔
ایس ایس پی خیرپور کے مطابق فاطمہ قتل کیس کی انویسٹی گیشن کا دائرہ مزید بڑھا دیا گیا ہے، پیر اسد شاہ کی حویلی سے مزید پانچ افراد کے ڈی این اے لئے گئے ہیں، اگر ضرورت پڑی تو مزید افراد کے ڈی این اے لیے جا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فاطمہ تشدد اور قتل کیس، پوسٹ مارٹم کے بعد ابتدائی رپورٹ جاری
ایس ایس پی کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ ابھی حتمی نہیں اس لیے کچھ نہیں کہا جاسکتا، تفتیش کی جارہی ہے کہ حویلی میں کوئی دوسری بچی تو قید نہیں جس کو ریسکیو کیا جائے۔
ایس ایس پی کے مطابق پولیس چوبیس گھنٹے حویلی میں انویسٹی گیشن کر رہی ہے۔