کابل: (ویب ڈیسک) افغانستان کے مشرقی صوبے خوست کا ایک ہوٹل میں دھماکے سے 3 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خوست پولیس کے ترجمان مستغفیر گرباز نے بتایا کہ دھماکا شہر کے اس ہوٹل میں ہوا جہاں افغان عوام اور پاکستان کے علاقے شمالی وزیرستان سے آنے والے مہاجرین کثرت سے مقیم ہوتے تھے۔
تاہم انھوں نے پاکستانی مہاجرین کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کیں اور نہ ہی یہ بتایا گیا کہ دھماکے کے وقت ہوٹل میں کتنے افراد موجو د تھے اور ان کا تعلق کس سے تھا۔
دھماکے میں ہلاک اور زخم ہونے والوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا، ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت بھی ظاہر نہیں کی گئی۔