انقرہ: (دنیا نیوز) ترکیہ کی دفاعی صنعت کی ایجنسی ایس ایس بی نے کہا ہے کہ قومی تحقیقاتی راکٹ کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔
ایس ایس بی حکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے پیغام میں کہا کہ راکٹ سان کی طرف سے تیار کردہ راکٹ کا تجربہ ترکیہ کے شمال مغربی صوبہ کرکلریلی میں کیا گیا۔
ترکیہ کے وزیر صنعت و ٹیکنالوجی نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ یہ کامیابی ترکیہ کی خلائی ٹیکنالوجی میں جدت پسندی کی ایک مثال ہے۔
اس حوالے سے ترکیہ کی دفاعی صنعت کی ایجنسی کے صدر نے کہا کہ اس راکٹ کے کامیاب تجربے کی بدولت خلائی منصوبوں میں مزید پیشرفت ممکن ہو سکے گی۔