بلاول بھٹو کا ترک ہم منصب کو ٹیلیفون، بلیک سی ریجن میں تازہ پیشرفت پر تبادلہ خیال

Published On 22 July,2023 04:36 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا ترک ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، بلیک سی ریجن میں ہونے والی تازہ پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اپنے بھائی اور ترک وزیر خارجہ حکان فیدن سے گفتگو ہوئی، ترک وزیر خارجہ سے بلیک سی ریجن میں ہونے والی تازہ پیش رفت پر بات ہوئی۔

بلاول بھٹو زرداری نے 2022ء میں بلیک سی گرین کاریڈور پر ہونے والے تاریخی معاہدہ میں کامیابی پر ترکیہ کی کاوشوں کو سراہا۔

پاکستانی وزیر خارجہ نے معاہدہ کی بحالی کے حوالے سے عالمی کوششوں پر اپنے ہم منصب کو بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی۔