کراچی: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی مسلمانوں کے عقیدے اور جذبات پر حملہ ہے۔
اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل کے زیراہتمام مباحثہ سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی سے دنیابھر کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔
— PPP (@MediaCellPPP) July 11, 2023
انہوں نے کہا کہ کوئی مسلم ملک قرآن پاک کی بے حرمتی کی اجازت نہیں دے سکتا، قرآن پاک کی بے حرمتی مسلمانوں کے جذبات پر حملہ ہے۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ قرآن پاک دو ارب مسلمانوں کے لئے مقدس ہے، سب کو مل کر نفرت پھیلانے کی نفی کرنی ہوگی ،قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات کو روکنا ہوگا۔