نائجر: فوجی حکومت کا سابق صدر محمد بازوم کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرنےکا فیصلہ

Published On 14 August,2023 05:28 pm

نیامے: (ویب ڈیسک) نائجر کی فوجی حکومت نے سابق صدر محمد بازوم اور ان کے ساتھیوں کے خلاف سنگین غداری کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

فوجی حکومت کے ترجمان کرنل میجر امادو عبدرالرحمن نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک کے برطرف کئے گئے سابق صدر بازوم کے خلاف سنگین غداری اور ریاستی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے الزام میں مقدمہ چلایا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق جرم ثابت ہونے کی صورت میں بازوم کو سزائے موت بھی دی جاسکتی ہے، محمد معذوم اور ان کے ساتھیوں کے خلاف بین الاقوامی راہنماؤں کو دکھانے کیلئے ضروری شواہد بھی اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔

دوسری جانب نائجر کے اسلامی راہنماؤں کی فوج کے نمائندوں سے بات ہوئی جس کے بعد جنتا نے مغربی افریقی ریاستوں کے نمائندوں سے براہ راست بات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔