نیویارک : (ویب ڈیسک ) امریکی ایئر لائن کی لاس اینجلس سے نیویارک کی پرواز میں ایمرجنسی صورتحال پیدا ہوگئی۔
امریکا کی یونائیٹڈ ایئر لائنز کی لاس اینجلس سے نیویارک کے لیے پرواز میں اڑان بھرتے ہی ہنگامی صورتحال پیدا ہوئی۔
بوئنگ 757 طیارے نے پرواز یو ایل 1076 کے طور پر دوپہر 12 بجکر 25 منٹ پر نیویارک کے لیے اڑان بھری اور ٹیک آف کرنے کے 12 منٹ بعد ایئر ٹریفک کنٹرول کو طیارے سے ہنگامی صورتحال کے سگنل موصول ہوئے۔
اے ٹی سی کی ہدایت ملنے پر پائلٹ نے طیارے کو فضا میں ہولڈ کرلیا اور روانگی منسوخ کر کے پائلٹ طیارے سے سمندر پر چکر کاٹتا رہا۔
طیارہ لاس اینجلس ایئر پورٹ پر سوا گھنٹے بعد بحفاظت لینڈ کر گیا۔