نیویارک: (دنیا نیوز) امریکا کی ریاست ہوائی کے جزیرے ماؤوی میں لگنے والی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 89 ہوگئی جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ماؤوی کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے ایک ہزار عمارتیں جل کر راکھ ہوگئی ہیں جبکہ ہزاروں افراد بے گھر ہیں، لاہینا کا شہر کسی جنگ زدہ علاقے کی تصویر پیش کر رہا ہے جس پر بم برسایا گیا ہو۔
ریسکیو حکام کے مطابق جنگل سے شہر تک پھیلنے والی آگ پر تقریباََ قابو پا لیا گیا ہے، تاہم انتظامیہ کی جانب سے مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ای کامرس کمپنی ایمازون کے بانی جیف بیزوس اور ان کی منگیتر نے ہوائی کی کاؤنٹی ماؤوی میں لگنے والی آگ کے باعث ریسکیو اور ریلیف آپریشن کیلئے 100 ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔