نائیجیریا: (ویب ڈیسک ) شمال مغربی نائجیریا کی ریاست کدونا میں مسجد منہدم ہونے سے 7 نمازی جاں بحق اور 23 زخمی ہوگئے ۔
عرب میڈیا کے مطابق شمالی نائیجریا کے بڑے شہروں میں سے ایک زاریا کی ’’مرکزی مسجد زاریا ‘‘ میں یہ واقعہ پیش آیاہے ۔
حکام کاکہنا ہے کہ مسجد کا ایک حصہ اس وقت منہدم ہو گیا جب سینکڑوں افراد نماز جمعہ ادا کر رہے تھے، نمازیوں کی نماز جنازہ مسجد میں ادا کی گئی اور انہیں سپرد خاک کردیا گیا۔
ریاستی حکام نے بتایا کہ یہ مسجد 1830 عیسوی کی دہائی میں بنائی گئی تھی۔
کدونا کے گورنر اوبا ثانی نے تباہی کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا اور افسوس ناک حادثے سے متاثرہ افراد کی امدادکا بھی وعدہ کیا۔