پیرس: (دنیا نیوز) بم کی اطلاع پر ایفل ٹاور کو خالی کرا دیا گیا، پولیس نے سرچ آپریشن کے بعد اطلاع کو جھوٹ قرار دے دیا۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے شہر پیرس میں بم کی اطلاع پر ایفل ٹاور کو خالی کرا دیا، سکیورٹی الرٹ کے بعد ایفل ٹاور کے 3 فلورز کو خالی کیا گیا تھا۔
شہر کی انتظامیہ نے کہا کہ پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ نے تینوں فلورز کی تلاشی لینے کے بعد ایفل ٹاور کو محفوظ قرار دے دیا، سیاحوں کو اب ایفل ٹاور پر جانے کی اجازت ہے۔
فرانس پولیس نے بھی بم کی اطلاع کے حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دارالحکومت پیرس میں ایفل ٹاور میں بم موجود نہیں، اطلاع درست نہیں تھی۔