آسٹریلیا اب سے دوبارہ اسرائیل کو قابض اور فلسطین کو مقبوضہ علاقہ لکھے گا

Published On 11 August,2023 11:58 pm

کینبرا: (دنیا نیوز) آسٹریلوی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ آسٹریلیا اب سے دوبارہ اسرائیل کو قابض اور فلسطین کو مقبوضہ علاقہ لکھے گا۔

خبر ایجنسی کے مطابق آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ نے قانون سازی پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اب سے تمام سرکاری دستاویزات اور بیانات میں فلسطین کو مقبوضہ اور اسرائیل کو قابض لکھا اور پڑھا جائے گا۔

وزیر خارجہ پینی وونگ نے مزید کہا کہ بیت المقدس کو بھی مقبوضہ علاقہ تصور کیا جائے گا، اس کا مقصد فلسطین کے ریاستی حل کیلئے راہ ہموار کرنا ہے۔