جدہ : (ویب ڈیسک ) مکہ مکرمہ میں دو روزہ عالمی اسلامی کانفرنس کا آغاز آج سے ہوگیا ۔
عالمی اسلامی کانفرنس وزارت اسلامی امور،دعوت وارشاد کےتحت کی گئی جو 2 روز پر مشتمل ہے جس میں پاکستان سمیت 85 ملکوں کے 150 عالم دین،مفتیان کرام، اسلامی محققین شریک ہوں گے۔
اس کانفرنس کا مقصد مختلف ممالک کے علما، مفتیان، مکاتب فکر، محققین میں ربط قائم کرناہے ۔
کانفرنس میں سعودی وزیر اسلامی امور ڈاکٹر عبدالطیف آل شیخ نے افتتاحی خطاب کیا۔
کانفرنس میں شرکاء سات پینلز پر مباحثہ کریں گے ، اس مباحثے کا موضوع رواداری اورباہمی برداشت، انتہا پسندی اور دہشت گردی اورعلماء کرام اور دینی محکموں کے کردار سمیت مسلمانوں کو درپیش دیگر مسائل پر بات کی جائے گی۔