عمرہ زائرین مسجد الحرام آمد سے قبل عمرہ پرمٹ ضرور حاصل کرلیں: سعوی وزارت حج

Published On 07 August,2023 09:52 am

مکہ مکرمہ : (ویب ڈیسک ) سعوی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ مملکت کے قوانین کی خلاف ورزی سے بچنے کے لیے عمرہ زائرین مسجد الحرام آمد سے قبل عمرہ پرمٹ ضرور حاصل کرلیں۔

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق مطابق وزارت حج و عمرہ نے بیان میں زائرین سے کہا ہے کہ وہ عمرہ پرمٹ حاصل کرکے مقررہ قوانین کی پابندی میں تعاون کریں اور ایسا نہ کرنا عمرہ قوانین کی خلاف ورزی تصور ہو گا۔

وزارت نے کہا کہ زائرین نسک اور توکلنا ایپ پر عمرہ پرمٹ جاری کرا سکتے ہیں۔

علاوہ ازیں سعودی وزارت حج و عمرہ نے موسم گرما میں عمرے کے لیے تین ہدایات جاری کی ہیں۔

پہلی موسم گرما میں عمرہ کرتے وقت معالج سے مشاورت کی جائے ، دوسری موسم گرما میں عمرے کے لیے مناسب وقت کا انتخاب ضروری ہے ، ایسے اوقات کا انتخاب کیا جائے جب درجہ حرارت معتدل ہو اور تیسری مسجد الحرام پہنچنے کے بعد اورعمرہ شروع کرنے سے قبل آرام کا وقفہ لیا جائے۔

اس سے قبل وزرت حج نے عمرہ زائرین سے کہا تھا کہ وہ منتظمین کے ساتھ تعاون کریں، ہدایات کی پابندی کریں اور عمرہ کرتے وقت اچھے اخلاق کا مظاہرہ کریں۔