اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف سے سعودیہ عرب کے نائب وزیر برائے کان کنی، صنعت و معدنیات نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان آمد پر سعودی وزیر اور وفد کا خیر مقدم کرتے ہیں، ہر مشکل وقت میں مدد پرسعودی حکومت اورعوام کے شکرگزار ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان آپ کا دوسرا گھر ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات خصوصی اہمیت کے حامل ہیں۔