اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز اور ان کے ہمراہ شہید ہوئے افسران قوم کا فخر ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور 5 افسران و جوانوں کی شہادت کو آج ایک برس بیت گیا، لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور ان کے ساتھیوں نے فرض کی ادائیگی میں جام شہادت نوش کیا، پوری قوم مادر وطن کے سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 1, 2023
ان کا کہنا تھا کہ دشمن کا مقابلہ ہو یا دہشتگردی کے ناسور کا خاتمہ، جوانوں نے کسی قربانی سے گریز نہیں کیا، لیفٹیننٹ جنرل سرفراز اور ان کے ہمراہ شہید ہوئے افسران ہماری قوم کا فخر ہیں، قوم کبھی ان کی قربانی کو فراموش نہیں کرے گی۔