برازیل کے کھلاڑی 'فابینیو' سعودی فٹبال کلب الاتحاد میں شامل

Published On 01 August,2023 10:08 pm

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی کلب نے اعلان کیا کہ لیورپول سے تعلق رکھنے والے برازیل کے مڈ فیلڈر فابينيو نے الاتحاد میں شمولیت کے لیے تین سالہ معاہدہ کیا ہے۔

الاتحاد نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر کلب کے آفیشل اکاؤنٹ پر فابينيو کو خوش آمدید کہا، فابينيو جدہ میں قائم کلب میں بالن ڈی اور کے فاتح کریم بینزیما اور چیلسی کے سابق مڈفیلڈر این گولو کانٹے کے ساتھ شامل ہوں گے۔

مالی معاملات کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں لیکن برطانوی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ سعودی پرو لیگ چیمپئنز نے 29 سالہ نوجوان کھلاڑی کو 40 ملین پاؤنڈ ادا کیے ہیں۔

برازیل کے اس بین الاقوامی کھلاڑی نے 2018 میں اپنی آمد کے بعد سے اب تک لیورپول کے لیے 219 میچز کھیلے اور ٹیم کو پریمیئر لیگ، چیمپئنز لیگ، ایف اے کپ، لیگ کپ اور یو ای ایف اے سپر کپ کے اعزازات جیتنے میں مدد کی۔