سعودی ایئر فورس کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ

Published On 27 July,2023 08:46 am

ریاض : (ویب ڈیسک ) سعودی رائل ایئر فورس کا لڑاکا طیارہ تربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ ہوگیا، واقعے میں عملے کے تمام ارکان جاں بحق ہوگئے۔

سعودی وزارت دفاع کے سرکاری ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے ایک بیان میں حادثے کی تفصیلات بتائیں۔

ترجمان کے مطابق بدھ کی سہ پہر رائل ایئر فورس کا ایک لڑاکا طیارہ ایف 15ایس اے خمیس مشیط کے کنگ خالد ایئربیس کے تربیتی علاقے میں ایک تربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔

سرکاری ترجمان نے حادثے میں طیارے کے عملے کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ایک تحقیقاتی کمیٹی نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے اپنا کام شروع کردیا ہے۔