اسلام آباد: (دنیا نیوز) سعودی عرب نے پاکستان میں 24 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا عندیہ دے دیا۔
وزیر مملکت مصدق ملک نے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے عندیے کی تصدیق کی۔
مصدق ملک کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے پاکستان میں 24 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا عندیہ دیا ہے، زراعت، آئی ٹی اور توانائی کے 3 شعبوں میں سرمایہ کاری کے بہت مواقع ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں کی گئی پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ دوست ملک سعودی عرب نے سٹیٹ بینک میں 2 ارب ڈالر ڈپازٹ کردئیے ہیں۔