افغانستان نے ایشیا کپ کیلئے 17 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا

Published On 27 August,2023 04:36 pm

کابل : (دنیا نیوز) افغانستان نے ایشیا کپ کیلئے 17 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا۔

افغانستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2023 کیلئے 17 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا، حمشت اللہ شاہدی ایشیا کپ میں افغان ٹیم کی قیادت کریں گے۔

افغانستان کے سکواڈ میں رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران ، ریاض حسن ،رحمت شاہ ، نجیب اللہ زدران، محمد نبی ، اکرام اعلی ، راشد خان، گلبدین نائب شامل ہیں۔

کریم جنت ،عبدالرحمان، شرف الدین اشرف ، مجیب الرحمان ، نور احمد ، سلمان صفی اور فضل حق فاروقی بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔

افغانستان کی ٹیم ایشیا کپ میں اپنا پہلا میچ بنگلہ دیش کیخلاف 3 ستمبر کو لاہور قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گی۔